Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سفیر تل ابیب واپس نہیں جائے گا، برازیل

برازیل  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  برازیل کے صدر کے خصوصی مشیر سیلسو اموریم نے ایک بیان میں تاکید کی ہے: برازیل کے سفیر تل ابیب واپس نہیں جائیں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا: “تل ابیب میں برازیل کے سفیر فیڈریکو مائر کو اس ملک کے صدر لولا دا سلوا کی طرف سے واپس بلانے کے بعد، ہمارے حکام نے تل ابیب میں اپنے سفیر کو واپس بھیجنےکا فیصلہ نہیں کیا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا: اسرائیلی حکام نے حالیہ صورت حال کے دوران سفیر اور برازیل کی توہین کی اور مجھے یقین ہے کہ ہمارے سفیر تل ابیب واپس نہیں جائیں گے۔

واضح رہے کہ برازیل کے صدر نے حال ہی میں صیہونیوں پر نسل کشی کا الزام لگاتے ہوئے غزہ کے خلاف صیہونی رجیم کے جرائم کا ہٹلر سے موازنہ کیا تھا۔

ان بیانات کے بعد اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے برازیل کے صدر کو ’ناپسندیدہ عنصر‘ قرار دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan