مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) تل ابیب کے جنوب میں واقع بیت یوم یہودی بستی میں ایک پارکنگ لاٹ کے اندر دو خالی بسو ں میں دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں بسیں مکمل طور پر جل گئیں۔
اسرائیلی پولیس نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ تل ابیب کے علاقے کے جنوب میں بیت یوم بس اسٹیشن کے کنارے پر ہونے والے دو دھماکے وقت سے پہلے ہونے والے دو دھماکہ خیز آلات کے پھٹنے سے ہوئے۔
اسرائیلی پولیس نے تل ابیب میں بس ڈرائیوروں سے کہا کہ وہ اپنی بسوں کی جانچ پڑتال کریں جب کہ بیت یوم بستی میں دو بسوں میں دھماکے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ شین بیت کے ابتدائی جائزے سے پتا چلتا ہے کہ دھماکہ فلسطینی مزاحمت کی کارروائی تھی۔