Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

طبی کارکنوں کا قتل عام انسانیت کے خلاف جرم ہے: اقوام متحدہ

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے 14 طبی اور انسانی ہمدردی کے اہلکاروں کے بہیمانہ قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔

’ ایکس‘ اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے 23 مارچ کو رفح میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے 14 طبی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو شہید کرنے کی شدید مذمت ی ہے۔
خیال رہے کہ 23مارچ کو فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اطلاع دی کہ اس نے رفح کے علاقے میں اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے لوگوں کو بچانے کے لیے چار ایمبولینسیں اور ان کے عملے کو روانہ کیا ہے۔ سوسائٹی نے کہا ک قابض اسرائیلی فوج نے علاقے کا محاصرہ کر رکھا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

اسی دن غزہ میں سول پروٹیکشن یونٹ کا اپنی ٹیموں سے رابطہ منقطع ہوگیا، جو فلسطینی ہلال احمر کے عملے کو بچانے کے لیے نکلی تھی۔

اتوار کے روزفلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک ہفتہ قبل رفح میں تل السلطان محلے پر اسرائیلی بمباری کے بعد 14 لاشوں کی بازیابی کا اعلان کیا۔ لاشوں میں سوسائٹی کے عملے کے آٹھ ارکان اور سول ڈیفنس کے پانچ ارکان کے علاوہ انروا کا ایک ملازم شامل تھا۔

یہ بات فلسطینی شہری دفاع کی جانب سے اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں مارے جانے والے اسی ٹیم کے اپنے ایک رکن کی بازیابی کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے، جس سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی پر قابض فوج کی نسل کشی کی جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک 1,513 طبی اور امدادی کارکن شہید ہوچکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan