Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

طویل ترین قید کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے نائل البرغوثی کی اسرائیلی زندانوں سے رہائی متوقع

رام اللہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیلی زندانوں میں قید طویل ترین سزا کاٹنےوالے سرکردہ فلسطینی رہ نما نایل البرغوثی کو تقریبا چالیس سال تک قید میں رہنےکے بعد رہائی کا پروانہ ملنے کی امید ہے۔ توقع ہے انہیں البرغوثی کو ’طوفان الاحرار‘ معاہدے کے تحت آئندہ ہفتےکے روز رہا کیا جائے گا۔

ان کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کے قائد اور گنیز بک آف ریکارڈز کے مطابق 2009 میں “دنیا کے سب سے معمر قیدی”نائل البرغوثی کی رہائی کی امید ہے”۔ انہیں طوفان الاحرار ڈیل کے تحت آئند ہفتے کے روز رہا کیا جائے گا۔

قیدی نائل برغوثی کے اہل خانہ نےمنگل کو پریس بیانات میں کہا کہ “نائل نے اپنی اہلیہ کو فون کیا اور بتایا کہ اسے اگلے ہفتے رہا کر دیا جائے گا اور اسے رہائی کے بعد ملک سے باہر بھیج دیا جائے گا”۔

خاندان نے وضاحت کی کہ “برغوثی نے ملک بدری کے فیصلے کو قبول کیا اور تبادلے کے معاہدے کے حصے کے طور پر اسے اگلے ہفتے رہا کر دیا جائے گا”۔

قابل ذکر ہے کہ برغوثی 45 سال سے قابض اسرائیل کی جیلوں میں نظر بند ہیں اور قیدی انہیں “ابو النور” کے نام سے پکارتے ہیں۔

نومبر 2023 میں وہ قابض ریاست کی جیلوں میں اپنے 44 ویں سال میں داخل ہوگئے تھے۔ اس میں سے اس نے 34 سال مسلسل قید میں گزارے، قابض ریاست کی جیلوں میں فلسطینی قومی تحریک کی تاریخ کا یہ کسی قیدی کا سب سے طویل دورانیہ ہے۔

انیس 19 جنوری کو غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوا اور اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ اور قابض اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں تین مراحل شامل ہیں، جن میں سے ہر ایک 42 دن تک جاری رہے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan