طوباس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس میں اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کامظاہرہ کرتے ہوئے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔
شہید فلسطینی 37 سالہ عبدالرؤف راجح المصری کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ سے تھا۔
المصری کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ شام طوباس کے عقبہ قصبے میں ایک مکان پر حملے کے دوران شہید کیا۔
قابض فوج نے محصور مکان کی طرف شدید فائرنگ کی اور گولے داغے۔ انہوں نے گھر پر دھاوا بولا، مصری شہید کو گولی مار کر اسے شہید کردیا اور اس کے بعد اس کی لاش بھی قبضے میں لے لی۔
مزاحمت کاروں کی تلاش کے لیے قابض فوج کی طرف سے بھاری نفری تعینات کی۔
شہید مصری القسامی کا ایک مجاھد تھا۔ اس نے مجاہد احمد ولید ابو عرہ کے ساتھ مل کر گذشتہ اگست میں شمالی وادی اردن میں قابض فوج کے خلاف ایک بہادرانہ آپریشن کیا تھا۔