Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کا ذمہ دار نیتن یاھو ہے:حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا ہے کہ نیتن یاہو مزاحمتی قیادت کے اگلے ہفتے کو قیدیوں کے حوالے نہ کرنے کے فیصلے کے ذمہ دار ہیں۔

القانوع نے العربیہ ٹی وی کو ایک بیان میں واضح کیا کہ قابض دشمن نے گذشتہ ہفتوں میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور امداد، ایندھن اور خیموں کے داخلے کو روک دیا۔

انہوں نے توجہ دلائی کہ قابض فوج امداد کے داخلے کو روک کر اور پٹی کا محاصرہ جاری رکھ کر غزہ کے عوام کے خلاف ایک نئی جنگ چھیڑ رہی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ نیتن یاہو اگلے ہفتے قیدیوں کی حوالگی ملتوی کرنے کے نتائج بھگتیں گے۔

القانوع نے ثالث ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض ریاست پر دباؤ ڈالیں اور اسے جنگ بندی معاہدے کی شرائط کی پابندی کرنے کا پابند بنائیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ حماس نے ایک ہفتہ قبل ثالثوں سے اپیل کی تھی کہ وہ دشمن کو اس بات پر مجبور کریں کہ جو پہلے مرحلے میں طے پایا تھا اس پر عمل درآمد کریں۔

القانو ع نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تحریک اس وقت تک جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہے جب تک اسرائیلی دشمن اس پر کاربند ہے۔

قبل ازیں القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اعلان کیا تھا کہ اگلے ہفتہ 15 فروری 2025 کو صہیونی قیدیوں کی رہائی کا عمل تا اطلاع ثانی ملتوی کر دیا جائے گا۔

ابو عبیدہ نے ٹیلی گرام کے ذریعے کہا کہ مزاحمتی قیادت نے گذشتہ تین ہفتوں کے دوران دشمن کی خلاف ورزیوں اور معاہدے کی شرائط پر عمل کرنے میں ناکامی پر نظر رکھی ہے۔ شمالی غزہ کی پٹی میں بے گھر ہونے والوں کی واپسی میں تاخیر سے لے کر پٹی کے مختلف علاقوں میں انہیں فائرنگ کا نشانہ بنانا، اور ان کی تمام شکلوں میں امدادی سامان کے داخلے کی اجازت نہ دینا جس پر اتفاق کیا گیا تھا حالانکہ مزاحمت نے اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کیں مگر دشمن اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں ناکام رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan