Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صیہونی حکومت کو ایران کی طاقت سمجھانی ہوگی: علی خامنہ ای

تہران  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر انقلاب اسلامی  آیت اللہ علی خامنہ ای نے زور دے کر کہا ہے کہ “صیہونی وجود کے شیطانی کارستانیوں نہ تو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جانا چاہیے اور نہ ہی کم کرکے دکھایا جائے‘‘۔

خامنہ ای نےاتوار کو سکیورٹی فورسز کے خاندانوں کے ساتھ ایک ملاقات میں مزید کہا کہ “حساب کتاب میں صیہونی ریاست کی غلطی کو درست کیا جانا چاہیے۔ اسے ایرانی عوام اور ملک کے نوجوانوں کی طاقت اور عزم کو سمجھنا چاہیے”۔ ایرانی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ عہدیداروں کو یہ طے کرنا چاہیے کہ صیہونی ریاست کس طرح ایرانی عوام کی طاقت اور عزم کو سمجھتی ہے”۔

خامنہ ای کے بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران کی جانب سے اسرائیلی حملے کا جواب دینے کی دھمکیاں دی گئی ہیں جس میں ایران کو نشانہ بنایا گیا۔ اس میں چار افراد ہلاک ہوئے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے زور دے کر کہا کہ ان کا ملک اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کا اپنا حق محفوظ رکھتا ہے۔

انہوں نے ’ایکس‘ ویب سائٹ پر ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ “ایران پر حملوں کو غزہ اور لبنان میں تباہی کی جنگ سے الگ نہیں کیا جا سکتا”۔ انہوں نے دنیا سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے مشترکہ خطرے کے خلاف متحد ہونے کا مطالبہ کیا۔

رائیٹرز نے عراقچی کے حوالے سے بتایا کہ ہفتے کی صبح ایران پر اسرائیلی بمباری نے ایک ایسی تنصیب کو نشانہ بنایا جو جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے ایران کے سابقہ پروگرام کا حصہ تھا۔ا نہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ٹھوس راکٹ ایندھن کو ملانے کے لیے استعمال ہونے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

جبکہ امریکی ویب سائٹ ’ایکسیس‘ نے کہا کہ اسرائیل نے حملوں میں 12 “صنعتی مکسرز” کو تباہ کر دیا جو طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کے لیے ٹھوس ایندھن بنانے کے لیے استعمال ہوتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے میزائلوں کے ذخیرے کو بھرنے کی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan