Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی مسلمانوں کے عقائد پر حملہ ہے:حماس

استنبول -(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کی بیرون ملک قیادت کے ایک رُکن سامی ابو زہری نے سویڈن میں سرکاری سرپرستی میں قرآن پاک کو سر عام نذرآتش کرنےکے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس گھناؤنے اقدام کو مسلمانوں کے عقائد پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔

جمعرات کو ایک مختصر بیان میں ابو زہری نےسویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کو نفرت انگیز اور اشتعال انگیز قراردیتے ہوئے اسلامو فوبیا کے شکار عناصر کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز سویڈن کے ایک انتہا پسند نے عیدالاضحیٰ کے پہلے دن سٹاک ہوم کی مرکزی مسجد میں قرآن پاک کا نسخہ پھاڑ کر اسے نذر آتش کر دیا تھا۔ اس گھناؤنے واقعے کے بعد عالم اسلام میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan