Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سویڈن کا اسرائیلی سفیر کی طلبی کا فیصلہ: غزہ میں امدادی بندش پر شدید احتجاج

اسٹاک ہوم  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین میں جاری صہیونی درندگی اور انسانی المیے کے خلاف عالمی ضمیر میں ہلچل پیدا ہونے لگی ہے۔ سویڈن نے قابض اسرائیل کے سفیر کو طلب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ غزہ میں انسانی امداد کی راہ میں حائل رکاوٹیں ناقابل قبول ہیں۔

سویڈن کے وزیراعظم اُولف کرسٹرسن نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت قابض اسرائیل کے سفیر کو طلب کر رہی ہے تاکہ غزہ میں امدادی قافلوں کی بندش پر باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا رویہ انسانی ضمیر کو جھنجھوڑنے والا ہے اور یہ کہ اب وقت آ گیا ہے کہ یورپی یونین اسرائیل پر دباؤ بڑھائے اور اس کے خلاف عملی اقدامات کرے۔

اُولف کرسٹرسن نے سویڈش خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے بیان میں کہا کہ “ہم نے کئی یورپی ممالک کے ساتھ مل کر کھل کر اس مسئلے پر آواز بلند کی ہے۔ اسرائیل کو لازماً غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کی اجازت دینی ہو گی”۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان شراکت داری کے معاہدے کا ازسرنو جائزہ لیا جانا چاہیے۔

یاد رہے کہ سویڈن کی وزیر خارجہ ماریا اسٹینرگارڈ پہلے ہی 20 مئی کو اعلان کر چکی ہیں کہ ان کا ملک یورپی یونین کے اندر اسرائیلی وزراء پر پابندیوں کے لیے مؤثر قدم اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ “جب تک غزہ میں فلسطینی شہریوں کے حالات میں کوئی حقیقی بہتری نظر نہیں آتی، ہمیں اپنی زبان مزید سخت کرنی ہو گی”۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ پابندیاں ان اسرائیلی وزراء پر عائد کی جائیں گی جو غیرقانونی یہودی آبادکاری کی حمایت کرتے ہیں اور دو ریاستی حل کی مخالفت میں سرگرم ہیں۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ کے تمام داخلی راستے بند کر رکھے ہیں، جس کے باعث خوراک، دواؤں، طبی امداد اور بنیادی اشیائے ضرورت کا داخلہ مکمل طور پر رک چکا ہے۔ اس ظالمانہ محاصرے نے غزہ میں انسانی زندگی کو موت کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

قابض اسرائیل کو امریکہ کی پشت پناہی حاصل ہے، اور اسی حمایت کے سائے میں صہیونی فوج نے 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک غزہ میں نسل کشی کی جو خونی مہم جاری رکھی ہے، اس میں اب تک تقریباً ایک لاکھ ستتر ہزار فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد معصوم بچوں اور عورتوں کی ہے، جب کہ چودہ ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan