Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اتوار کی صبح سے لے کر اب لبنان میں جنگ بندی کی 22 اسرائیلی خلاف ورزیاں

بیروت   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اتوار کی صبح سے لے کر اب تک قابض اسرائیلی فوج نے لبنان اور اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​بندی معاہدے کی 22 بار خلاف ورزی کی ہے۔ یہ خلاف ورزیاں زمینی دراندازی، فائرنگ، فوجی جاسوسی ڈرونز کی پروازوں، مکانات کودھماکوں سے اڑانے اور جنوب میں بمباری جیسی کارروائیوں پر مشتمل ہیں۔

ایک اہم پیش رفت میں لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ دشمن کے طیارے نے ہومین الفوقا اور دیر الزھراتی کے درمیان کے علاقے پر 4 حملے کیے ہیں۔

جنوب سے لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج جنوبی لبنان کے قصبوں عرب سالم، حمین الفوقا، دیر الزہرانی اور رومین کے درمیان واقع وادیوں پر پے درپے بمباری کررہی ہے۔

قومی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح قابض فوج نے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے کم از کم 5 رہائشی مکانات کو گھیرے میں لے لیا اور انہیں اڑا دیا۔

لبنان کی سرکاری ایجنسی نے بتایا کہ قابض فوج کے ایک گروپ نے آج صبح مارون الراس اور یارون قصبوں کے مضافات میں بھاری اور درمیانی مشین گنوں کے ساتھ “کمبنگ” آپریشن کیا۔

آج دوپہر سے کچھ پہلے ایک اسرائیلی بکتر بندگاڑی جس میں ایک مرکاوا ٹینک اور دو ہامر گاڑیوں میں مروان الراس قصبے کے شمالی مضافات میں دراندازی کی اور ایک گھر کے قریب کھڑی ہو گئی۔

اس دوران اسرائیلی جاسوس طیارے اور ڈرون صوراور بنت جبیل کے اضلاع میں درمیانی اونچائی پر، جنوبی لبنان کے مغربی اور وسطی علاقوں پر پر پرواز کرتے رہے۔

نیشنل ایجنسی نے بتایا کہ قابض فوج کے طیاروں نے علما الشعب، الضہیرہ، بنت جبیل، یارون، مارون الراس کے دیہاتوں اور عیتا الشعب ک کی فضائی حدود میں پرواز کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan