Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القسام بریگیڈز کا غزہ کے گرد دو صہیونی بستیوں پر راکٹ حملے

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق منگل کی شب القسام بریگیڈزنے قابض اسرائیل کی دو صہیونی بستیوں پر زبردست راکٹ حملہ کیا۔

القسام بریگیڈز نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر جاری بیان میں بتایا کہ مجاہدین نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے شمال میں اس علاقے سے جہاں قابض اسرائیل کی فوجی گاڑیاں موجود تھیں، ’’نیر اسحاق‘‘ اور ’’مفتاحیم‘‘ نامی صہیونی بستیوں کو Q20 طرز کے راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

یہ کارروائی دشمن کو یہ واضح پیغام ہے کہ فلسطینی مزاحمت پوری قوت، ہوشیاری اور عزم کے ساتھ قابض اسرائیل کی درندگی کا جواب دے رہی ہے، اور جب تک ایک بھی فلسطینی زندہ ہے، غزہ پر قبضے کے خواب کو شرمندۂ تعبیر نہیں ہونے دے گی۔

اس حملے سے کچھ دیر قبل ہی غزہ کے جنوبی محاذ سے متصل صہیونی بستیوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے، جو اسرائیلی باشندوں کو ممکنہ میزائل حملے سے خبردار کرنے کے لیے بجائے جاتے ہیں۔

عبرانی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی سے کم از کم دو میزائل قابض اسرائیل کی جنوبی بستیوں کی طرف داغے گئے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ کے نہتے شہری مسلسل وحشیانہ بمباری، تباہ کن حملوں، گھروں کی مسماری، اور ہسپتالوں کو نشانہ بنانے جیسے بدترین مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔ سنہ2023ء کے 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیلی جارحانہ حملوں کے خلاف، القسام بریگیڈز اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروہ مسلسل ہر ممکنہ طریقے سے دشمن کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں اور قابض فوج کو بھاری جانی اور عسکری نقصان پہنچا رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan