Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مصر اور قطر کا حماس کے جواب کا خیرمقدم، جنگ کے خاتمے اور امن کی امید

قاہرہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین مصر اور قطر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے پر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے باضابطہ جواب کا خیرمقدم کیا ہے جو غزہ پر جنگ کے خاتمے سے متعلق ہے۔ دونوں ممالک نے کہا کہ حماس کا موقف فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ اور قومی اصولوں سے وابستگی کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

مصری وزارت خارجہ نے جمعہ کی شب جاری بیان میں کہا کہ حماس کی جانب سے سامنے آنے والا جواب ایک مثبت قدم ہے جس پر آگے بڑھ کر امن و سکون کے قیام اور ایک جامع سیاسی حل کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔ اس سے فلسطینی عوام کی دیرینہ مصیبتوں کا خاتمہ اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ کھلے گی۔

قاہرہ نے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پیش کردہ منصوبہ خطے میں استحکام اور غزہ میں جنگ کے اختتام کے دروازے کھولتا ہے۔ مصر نے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل کی کسی بھی سیاسی عمل کی کامیابی کے لیے علاقائی اور عالمی کرداروں کا باہمی تعاون لازمی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ تمام فریقوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوں گی، خصوصاً جنگ بندی پر عمل، انسانی امداد کی فراہمی، تفصیلی مذاکرات کا آغاز اور عملی اقدامات پر اتفاق رائے تاکہ فلسطینی بے گھر افراد کی واپسی اور غزہ کی تعمیر نو یقینی بنائی جا سکے۔

مصر نے یہ بھی کہا کہ وہ عرب و اسلامی ممالک، اقوام متحدہ، یورپی یونین اور امریکہ کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے عالمی برادری کو جنگ بندی کے مستقل قیام اور فلسطینی عوام کی تکالیف ختم کرنے کی جانب متوجہ کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ غزہ کی تعمیر نو اور منصفانہ امن کے حصول کا راستہ کھلے۔

قطر نے بھی اپنے بیان میں حماس کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے پر جواب اور قیدیوں کے تبادلے کے فارمولے کے تحت قابض اسرائیلی قیدیوں کی رہائی پر آمادگی کو خوش آئند قرار دیا۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ قطر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان بیانات کی مکمل حمایت کرتا ہے جن میں انہوں نے فوری جنگ بندی اور قیدیوں کی محفوظ رہائی پر زور دیا ہے تاکہ فلسطینی عوام کے خون کا مزید بہنا روکا جا سکے۔

قطر نے مزید کہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے اپنے مصری شراکت داروں کے ساتھ مل کر ثالثی کی کوششوں کو آگے بڑھا رہا ہے تاکہ اس منصوبے پر مزید پیش رفت ہو اور جنگ کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan