Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل, 93 وحشیانہ فضائی و زمینی کارروائیاں، 70 فلسطینی شہید

غزہ ۔(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) سرکاری دفتر برائے اطلاعات نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اپنی درندہ صفت جارحیت بدستور جاری رکھی ہوئی ہے اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فائر بندی کی اپیل کو کھلے عام نظرانداز کر دیا ہے۔ دفتر کے مطابق قابض فوج نے صدر ٹرمپ کے اعلان اور اس پر مثبت ردعمل کے باوجود اپنی بربریت میں کوئی کمی نہیں کی۔

دفتر نے بتایا کہ ہفتے کی صبح سے قابض اسرائیل نے غزہ کے مختلف علاقوں میں کم از کم 93 فضائی اور توپ خانے کے حملے کیے جن میں نہتے شہریوں، بچوں اور عورتوں سے بھری رہائشی آبادیوں اور بے گھر افراد کے کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں مجموعی طور پر 70 فلسطینی شہید ہوئے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ صرف غزہ شہر میں 47 فلسطینی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔

دفتر نے واضح کیا کہ یہ تازہ کارروائیاں فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی کی نئی قسط ہیں۔ قابض اسرائیل نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ عالمی قوانین، انسانی ضمیر اور تمام بین الاقوامی اپیلوں کو روندتے ہوئے شہری آبادیوں کے منظم قتل عام اور غزہ کی زندگی کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی پر مصر ہے۔

اطلاعاتی دفتر نے قابض اسرائیل کو ان تمام جرائم کا براہِ راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری، خصوصاً امریکہ، فوری طور پر حقیقی اور مؤثر اقدامات اٹھائے تاکہ غزہ پر مسلط یہ جنگی جنون بند ہو اور فلسطینی عوام کو اجتماعی قتل و بھوک سے نجات دلائی جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan