Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن سے 40 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

رام اللہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) کلب برائے اسیران نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی گرفتاریوں اور میدانی تفتیشی کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے 40 شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

بیان میں کہا گیا کہ قابض فوج نے شام کو قلقیلیہ سے گرفتار کیے گئے تین نوجوانوں کو رہا کر دیا جن میں لیث ملوح اور بھائی عمری و فادی ابو مصطفی شامل ہیں۔ یہ تینوں ان پانچ نوجوانوں میں شامل تھے جنہیں قابض فوج نے منگل کی صبح فائرنگ کے بعد گرفتار کیا تھا۔ تاہم فلسطینی شہری امور کے محکمے نے اعلان کیا کہ دو نوجوانوں وسیم ابو علی اور خالد حسان کو قابض فوج نے شہید کر دیا ہے اور ان کی میتیں اپنے پاس رکھ لی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قابض اسرائیل نے پورے دن کے دوران مغربی کنارے میں گرفتاریوں اور میدانی تفتیشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ منگل کی صبح سے اب تک 40 فلسطینی گرفتار کیے گئے جن میں سے زیادہ تر کو بعد میں رہا کر دیا گیا۔ دوپہر کے وقت قابض فوج نے رام اللہ پر دھاوا بولتے ہوئے اسیرہ ہناء بیدق کو اس کے فلیٹ میں لا کر تلاشی لی۔ ہناء بیدق سات ستمبر سے قید ہے۔ اس دوران قابض فوج نے اس کے شوہر بشار الطویل کو بھی گرفتار کیا لیکن بعد میں رہا کر دیا۔

کلب برائے اسیران نے واضح کیا کہ سات اکتوبر سنہ2023ء سے قابض اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے آغاز کے بعد سے مغربی کنارے بشمول مقبوضہ القدس میں گرفتاریوں کی ایک بے مثال لہر دیکھنے میں آئی ہے۔ اب تک 19 ہزار سے زائد فلسطینی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار غزہ میں ہونے والی گرفتاریوں کے علاوہ ہیں جہاں ہزاروں فلسطینی قابض اسرائیل کی قید میں ہیں۔ ان اعداد میں وہ فلسطینی بھی شامل ہیں جنہیں کچھ عرصہ قید رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan