Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القسام بریگیڈز کا جبالیہ میں قابض اسرائیل کی مشینری پر تباہ کن حملہ، کئی گاڑیاں تباہ

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ ’القسام بریگیڈز‘نے شمالی غزہ کے جبالیہ کے علاقے میں قابض اسرائیل کی مشینری کو نشانہ بنانے کے مناظر جاری کیے ہیں۔ یہ کارروائی “عصا موسیٰ” کی سلسلے وار کارروائیوں کا حصہ ہے۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین القسام کے مجاہد ایک تباہ شدہ مکان سے نکل کر الغباری سٹریٹ پر ایک مرکاوا ٹینک اور ایک ٹروپ کیریئر گاڑی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ایک مجاہد نے اسرائیلی ٹینک پر “الیاسین 105” گولہ داغا جبکہ دوسرے نے ٹروپ کیریئر گاڑی پر دیسی ساختہ بم رکھ کر واپس چلا گیا۔ کچھ ہی دیر کے بعد وہ دھماکہ ہوا جس سے ٹینک مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

ویڈیوز میں ایک اور مجاہد ٹینک کی چھت پر چڑھ کر اس میں بم ڈالنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن اندر سے بند ہونے کی وجہ سے وہ ناکام رہتا ہے۔ اس کے بعد مجاہدین نے ٹینک اور اس کے ساتھ کھڑے دوسرے ٹینک کو “الیاسین” گولوں اور رائفلوں سے نشانہ بنایا۔

القسام بریگیڈز نے بدھ کے دن ہی اعلان کیا کہ “عصا موسیٰ” کی کارروائیاں قابض اسرائیل کی “عربات جدعون 2” کے جواب میں کی گئی ہیں، جو غزہ شہر پر قبضے کے لیے شروع کی گئی تھیں۔

مزاحمت کے ایک رہنما نے الجزیرہ کو بتایا کہ “عصا موسا” کی پہلی کارروائیاں چند روز قبل جبالیہ اور الزيتون میں شروع ہوئیں، اور یہ قابض اسرائیل کی جارحیت کے فوری جواب میں کی گئی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan