Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سر کردہ فلسطینی خاتون رہ نما ھنادی الحلوانی کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عاید

مقبوضہ بیت المقدس   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کی سرکردہ فلسطینی سماجی اور مذہبی رہ نما ہنادی الحلوانی پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عاید کی ہے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کے حلقوں نے الحلوانی پر قابض اسرائیلی ریاست کی ناروا پابندی کو مذہبی آزادی میں کھلی مداخلت اور مذہبی حقوق کی سنگین پامالی قرار دیا ہے۔

القدس کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیل نے القدس کی مرابطہ “الحلوانی” کو ایک ہفتے کے لیے مسجد اقصیٰ میں جانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ دے دیا جس میں مزید چھ ماہ کی توسیع کی جا سکتی ہے۔

قبل ازیں بدھ کو قابض اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس کی سرگرم کارکن ہنادی الحلوانی کو مسجد اقصیٰ سے بے دخلی کا حکم جاری کرنے سے قبل تفتیش کے لیے طلب کیا۔

قابض اسرائیلی حکام نے گذشتہ مہینوں کے دوران مسجد اقصیٰ سے کارکنوں اور عبادت گزاروں کو بے دخل کرنے کی اپنی پالیسی میں تیز کی ہے۔ حال ہی میں اسرائیلی جیلوں سے رہا کئے گئے فلسطینیوں پر بھی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عاید کی گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan