رباط (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے دنیا کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریاست فلسطین کو تسلیم کریں اور اسے اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دلانے اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے کام کریں۔
سانچیز کے بیانات جمعہ اور اتوار کی درمیانی شب مراکش کے دارالحکومت رباط میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل سوشلسٹ کانگریس کے اجلاس میں ان کی شرکت کے دوران سامنے آئے۔
سانچیزنے “مشرق وسطی کے علاقے میں ایک منصفانہ اور جامع امن کے حصول” کی اہمیت پر زور دیا۔
“دنیا کے مختلف خطوں، خاص طور پر فلسطین میں بگڑتے ہوئے بحرانوں کا مقابلہ کرنے کی کوششوں میں شامل ہونے” کی ضرورت پر زور دیا۔
سانچیز نے کہا کہ “قابض اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ تسلط کو ختم کیا جانا چاہیے اور فلسطینی عوام کو دو ریاستی حل کے فریم ورک کے اندر مشرقی یروشلم کے ساتھ اپنی آزاد ریاست قائم کرنے کا حق دینا چاہیے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہمیں فلسطینیوں کے مصائب کا خاتمہ کرنا چاہیے۔ فلسطینیوں اور شہریوں کی زندگیوں پر محاصرہ اور پابندیاں ختم کردیں۔
“انٹرنیشنل سوشلزم” ایک ایسی تنظیم ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک کی سوشلسٹ اور “سوشل ڈیموکریٹک” پارٹیاں شامل ہیں، جن کا مقصد جمہوریت کی حمایت، تفاوت کو کم کرنا اور امن و استحکام کے حصول کے لیے یکجہتی کو بڑھانا ہے۔ یہ سوشلزم جرمنی میں 1923 میں قائم ہوا، پھر یہ تنظیم 1951 میں اپنی موجودہ شکل میں دوبارہ قائم ہوئی اور اس وقت اس میں تقریباً 162 جماعتیں اور تنظیمیں شامل ہیں۔
امریکی حمایت اور مدد سے غاصب اسرائیل سات اکتوبر 2023ء سے غزہ پر نسل کشی کی جنگ چھیڑ رہے ہیں، جس کے نتیجے میں 152,000 سے زائد شہید اور زخمی ہوئے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ 10,000 ملبے تلے اور سڑکوں پر لاپتہ ہیں۔