Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سیاسی گرفتاریاں دشمن کی خدمت،مفاہمتی کوششیں سبوتاژ ہوئیں: حماس

مغربی کنارا -[ مرکزاطلاعات فلسطین فاونڈیشن ]اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سکیورٹی حکام کی جانب سے طلباء،  جماعت کے حامیوں، مزاحمتی کارکنوں اور اس کے سیاسی مخالفین کے خلاف سیاسی گرفتاری کی غیر منصفانہ پالیسی اور گھروں پر دھاوا بولنے اور نہتے شہریوں کو ہراساں کرنے، ڈرانے دھمکانے کے تسلسل کی شدید مذمت کی ہے۔

حماس نے کل منگل کو ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جارحیت ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ہمارے قابل فخر لوگ صیہونی دشمن کے جرائم، قتل عام اور مقدسات، ہماری سرزمین اور ہماری قوم کے خلاف ہونے والی خلاف ورزیوں کے مقابلے میں اس کے ساتھ شدید ترین لڑائی میں مصروف ہیں۔

حماس نے اس نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی اتھارٹی کے حکام کی طرف سے اشتعال انگیزی اورمجرمانہ سیاسی گرفتاریوں پر اصرار تمام قومی اپیلوں نظر انداز کرنا ہے جو ان کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

حماس نے کہا کہ غرب اردن کے عوام اس وقت اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی روز مرہ کی جارحیت کی وجہ سے زخم رسیدہ ہیں۔ فلسطینی اتھاررٹی انہیں مزید تکالیف سےدوچار کرنے کی مجرمانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

حماس کا کہنا تھا کہ چند ماہ قبل قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں فلسطینیوں نے مفاہمتی عمل آگے بڑھانے پر اتفاق کیا تھا مگر عملا فلسطینی اتھارٹی سیاسی بنیادوں پر گرفتاریوں کے ذریعے مفاہمتی عمل کو سبوتاژ کررہی ہے۔

خیال رہے کہ کل منگل کو عباس ملیشیا نے غرب اردن کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں متعدد طلبا سمیت حماس کے حامیوں کو حراست میں لے لیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan