Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

السنوارنے صہیونی امریکی منصوبےکےخلاف لڑتے ہوئے اپنی جان دی:حزب اللہ

بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے فلسطینی عوام،اسلامی تحریک مزاحمت حماس، عرب اور عالم اسلام سے “طوفان الاقصی‘‘ کے رہ نما، حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ، مجاہد بھائی یحییٰ السنوار کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔

حزب اللہ کی طرف سے جاری ایک پریس بیان میں اس بات پر زور دیا کہ شہید السنوار نے قبلہ اول کی آزادی اور صہیونی اور امریکی منصوبے کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے شہید رہ نما اسماعیل ہنیہ جنہیں 31 جولائی 2024ء کو ایران میں شہید کیا گیا کی جگہ آزادی اور مزاحمت کی مشعل اٹھائی۔

حزب اللہ نے شہید السنوار “امریکی منصوبے اور قابض صہیونی منصوبے کے مقابلے میں کھڑے رہے اور اس کے لیے انہوں نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا، یہاں تک کہ وہ شہادت، عظمت اور انسانی کمالات کے اعلیٰ درجات پر فائز ہو گئے”۔

بیان میں زور دیا گیا کہ ہم حزب اللہ کی قیادت میں جو ہمارے مزاحمتی اور ثابت قدم لبنانی عوام کے ساتھ مجرم صیہونی جارحیت کے نتائج کا سامنا کر رہے ہیں اپنے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم کرتے ہیں۔ ہم فلسطین کے وفاداروں کے لیےوعدہ خداوندی اور فتح پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں”۔

کل جمعہ کو حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں جماعت کے کے سیاسی بیورو کے سربراہ شہید یحییٰ السنوار کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ السنوار کو جنوبی غزہ کے علاقے جبالیہ میں قابض صہیونی فوج نے شہید کردیا ہے۔ السنوار قابض صہیونی دشمن فوج کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan