Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سیاسی گرفتاریاں فلسطینی عوام کی پیٹھ میں زہر آلود خنجر ہے:القرعاوی

فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن فتحی قرعاوی نے فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سکیورٹی اداروں کی طرف سے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور رہ نماؤں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر پکڑ دھکڑ فلسطینی قوم کی پیٹھ میں خنجر گھومپنے کے مترادف ہے۔

قرعاوی نے مزید کہا کہ ہمارے فلسطینی عوام ایک قدیم اور اصیل نسل ہیں جو خدا اور اس کے مقصد کے انصاف پر یقین رکھتے ہیں۔ اسے مزاحمت کے راستے کے انتخاب اور اس کے انتخاب کی وجہ سے کئی بار سزا نہیں دی جانی چاہئے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی قیدو بند کا تسلسل فلسطینی عوام کے اندرونی ڈھانچے پر ایک دھچکا ہے اور ہمارے لوگوں اور ان کے بچوں اور فلسطینی خاندان کی نفسیات کو پارہ پارہ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “اب وقت آگیا ہے کہ سیاسی گرفتاریوں کا صاف انکار کیا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ حکام نے رکن پارلیمنٹ  علامہ القرعاوی کے بیٹے مومن قرعاوی کو مسلسل 14 ویں روز بھی اریحا جیل میں قید کر رکھا ہے۔

مومن کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اسکول سے چھٹی ہونے کے بعد گھر لوٹ رہا تھا۔ اسے حال ہی میں اسرائیلی جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

رکن پارلیمنٹ قرعای کے بیٹے کی گرفتاری ان کے دوسرے بیٹے عبدالرحمان کی اسرائیلی جیلوں میں گرفتاری کے دوران عمل میں لائی گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan