Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

’شمالی غزہ کی صورتحال خوفناک ہے،اسے فوری طور پر روکا جائے‘

جنیوا  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کے ترجمان ٹیس انگرام نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں صورتحال “ہمارے عملے کی رپورٹوں کے مطابق خوفناک” ہے۔ انہوں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کے خلاف جارحیت کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔

انگرام نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ 60 دنوں سے زائد عرصے سے جاری جارحیت کے نتیجے میں تمام خدمات متاثر ہوئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں بنیادی ڈھانچے اور صحت کے نظام کو مسلسل نشانہ بنانا صحت کی خدمات کی کمی یا ہسپتالوں کے کام کو مکمل طور پر ختم کرنے کے نتیجے میں زیادہ شہریوں کی موت کا باعث بنا، جن میں زیادہ تر بچے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بحرانی حالات میں تمام بچوں کو وہ مدد نہیں ملتی جس کی انہیں ضرورت ہوتی ہے۔ یہ وہ چیلنج ہے جسے حل کرنے کے لیے یونیسیف کام کر رہا ہے۔

انگرام نےکہا کہ  “ہمارے ساتھیوں نے بچوں کو شدید بھوک کی وجہ سے کھانا تلاش کرتے اور گرم رکھنے کے لیے پلاسٹک کے مواد کو جمع کرتے دیکھا”۔

انہوں نے نتیجہ اخذ کرتے ہوئے کہا کہ “بچوں کی زندگیوں کو نہ صرف گولیوں اور بمباری سے بلکہ صحت، خوراک، یا ماحولیاتی حالات کی خرابی سے بھی خطرہ لاحق ہے”۔ گذشتہ پانچ اکتوبر سے قابض فوج نے شمالی غزہ کی گورنری میں فلسطینیوں کے خلاف اپنے جرائم اور نسلی تطہیر کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس میں تمام رہائشی محلوں، سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ خوراک کے داخلے کو بھی روک دیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan