Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شمالی غزہ اور اس کے ہسپتالوں پر بمباری ، 50فلسطینی خواتین اور بچے شہید

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) شمالی غزہ میں مسلسل پندرہویں دن اور خاص طور پر جبالیہ کیمپ اسرائیلی محاصرے اورقحط  کا شکار ہے۔ پرتشدد فضائی اور توپ خانے کی بمباری اور صحت کے نظام کی مکمل تنہائی کے نتیجے میں درجنوں شہید ہوچکے ہیں۔

ہفتے کی صبح جبالیہ کیمپ کے شمال مشرق میں تل الزعتر کے علاقے میں نصر جنکشن پر متعدد مکانات پرغاصب اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 33 شہری شہید اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غزہ میں سرکاری انفارمیشن آفس نے اطلاع دی ہے کہ شہداء میں 21 خواتین اور بچے شامل ہیں۔ قابض فوج کی طرف سے تل الزعتر پر بمباری کے نتیجے میں ہونے والا قتل عام شمالی غزہ کی پٹی کی گورنری میں صحت کی صورتحال کے خاتمے کےموقعے پر سامنے آیا۔

اس کے علاوہ غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے جبالیہ کیمپ میں توبہ کے علاقے میں ایک مکان پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں چار شہری شہید اور 15 سے زائد زخمی ہوئے۔

اس طرح جمعہ کی صبح سے شمالی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 49 ہو گئی جب کہ شمالی غزہ کی پٹی پر محاصرہ کے نفاذ کے بعد سے شہداء کی تعداد 450 ہو گئی۔

اس کے علاوہ قابض فوج نے انڈونیشیا کے ہسپتال پر متعدد گولے داغے، اس کا محاصرہ کر کے شمالی غزہ کی پٹی میں تل الزاعتر میں العودہ ہسپتال کی بالائی منزلوں کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

آج ہفتے کی صبح سے ہی قابض اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع قصبے بیت لاہیا میں واقع انڈونیشیا کے ہسپتال کا محاصرہ کر رکھا ہے اور اس کے آس پاس آنے والے ہر شخص کو نشانہ بنایا۔ ہسپتال کی بجلی کاٹ دی گئی ہے۔

ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مروان السلطان نے مدد کے لیے فوری  اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے ہسپتال اور اس کے آس پاس کے چار پناہ گاہوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ طبی عملے اور مریضوں کو شدید خطرات کا سامنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی ٹینکوں نےتین گولے براہ راست اسپتال کی طرف فائر کیے جب کہ ان کے ساتھ موجود فوجی بلڈوزروں نے ہسپتال کی بجلی منقطع کرنے کے بعد اس کے کچھ حصوں کو مسمار کرنا شروع کردیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہسپتال کو براہ راست نشانہ بنانے کے نتیجے میں طبی عملے کے 15 کارکنوں اور 30 زخمی افراد کو حقیقی خطرات کا سامنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan