Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شمالی غزہ نسل کشی کی سب سے پرتشدد مہمات کے نشانے پر ہے:یورو میڈ

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے قابض صہیو ی فوج کی کی مسلسل پانچویں دن شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ اور بیت لاہیہ پراجیکٹ کا محاصرہ کرنے اور جرائم کی رفتار میں اضافے کے نتیجے میں ایک غیر مسبوق انسانی تباہی سے خبردار کیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی، قتل عام، پہلے سے سوچے سمجھے قتل اور بڑے پیمانے پر جبری نقل مکانی کرنے کے اسرائیلی اقدامات میں عالمی برادری سے فوری اور فیصلہ کن مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ان دسیوں ہزار باشندوں کو بچانے کے لیے زور دیا جو اس وقت بدترین نسل کشی کے نشانے پر ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے ایک بیان میں آبزرویٹری نے کہا کہ قابض فوج نے جبالیہ کیمپ اور اس سے ملحقہ مشرقی اور شمالی محلوں جیسے تل الزاعتر، السکہ، بیت حانو کا محاصرہ مزید سخت کر دیا۔ بیت لاہیا اور مغربی حصے میں تعینات فوج میں اضافہ کیا ہے۔

یورو میڈ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ قابض فوج نے گذشتہ ہفتہ پانچ اکتوبر کی شام سے شمالی غزہ کے بڑے حصوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ چھاپ وہاں پر، فائر بیلٹس، توپ خانے کی گولہ باری کی جا رہی ہے اور درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

آبزرویٹری کو ابتدائی اطلاعات موصول ہوئیں کہ قابض افواج نے جبالیہ کیمپ سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران ایک خاتون، ایک مرد اور اس کے بیٹے سمیت 5 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، حالانکہ وہ سفید جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔

ایک سنگین پیش رفت میں اسرائیلی فوج کو غزہ کے شمال میں بیت لاہیہ پراجیکٹ میں واقع کمال عدوان ہسپتال کو مکمل طور پر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ نے بتایا کہ اُنہیں قابض فوج کی طرف سے کال موصول ہوئی اورانہوں نے انہیں بتایا کہ مریضوں اور طبی عملے کو 24 گھنٹوں کے اندر ہسپتال سے نکالنےکا حکم دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan