Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شمالی غرب اردن میں اسرائیلی فوجیوں پر حملہ صہیونی جرائم کا رد عمل ہے:حماس

طوباس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ایک فلسطینی مزاحمت کار کی جانب سے شمالی غرب اردن کے شمالی شہر طوباس میں دو اسرائیلی فوجیوں کا قتل اور چھ کو زخمی کیےجانے کا واقعہ صہیونی دشمن کی دہشت گردی کا فطری رد عمل ہے۔حماس نے اس بہادرانہ آپریشن پر حماس نے فلسطینی قوم اور نہادر مجاھدین کو مبارک باد پیش کی۔

خیال رہے کہ آج منگل کو طوباس میں تیسیر کے مقام پر فائرنگ کے واقعے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے تھے۔

اس واقعے کے بعد حماس نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتیں اور مزاحمتی کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ صہیونی دشمن کی دہشت گردی کا جواب ہر صورت میں دیا جائے گا۔

حماس نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ مغربی کنارے میں ہمارے فلسطینیوں کے خلاف قابض دشمن کے جاری جرائم اور جنین، طولکرم اور طوباس میں اس کے کیمپوں سے ہمارے لوگوں کے عزم اور ان کی مزاحمت کو کمزور نہیں کیا جائے گا، کیونکہ یہ کارروائی ایک فوجی چوکی پر کی گئی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی دُشمن کے تمام مجرمانہ منصوبے اور اس کی ہمارے فلسطینی عوام کو محکوم بنانے، یا مزاحمت کی ان کی قوت ارادی کو توڑنے، یا انہیں ان کی زمینوں اور گھروں سے بے گھر کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نوجوانوں کے جہاد اور مزاحمت کی راہ میں دی جانے والی قربانیوں کو سراہا۔ بیان میں ثابت قدم عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض فوج اور اس کے آباد کاروں کے ساتھ تصادم کو تیز کریں۔اس کی مجرم فوج اور آباد کاروں کو چیلنج کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan