رام اللہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیس نے کہا ہے کہ مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ میں اسرائیل کی موجودگی غیر قانونی ہے۔
فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیس نے مغربی کنارے میں غزہ کی پٹی میں ہونے والی نسل کشی کے امکان کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
البانیس نے پریس بیانات میں مزید کہا کہ “اسرائیل” کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو چھوڑنے پر مجبور کیا جانا چاہیے۔
غزہ کی پٹی کی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی عہدیدارنے کہا کہ “غزہ میں جنگ بندی نازک ہے اور اسے برقرار رکھا جانا چاہیے”۔
مسزالبانیس کے بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب غرب اردن کے شمالی شہر جنین اور اس کے کیمپ پر اسرائیلی فوج نے وحشیانہ دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔