غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈزنے صیہونی فوجیوں کے دو جہازوں کو تباہ اور نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ مجاھدین نے گھرمیں گھسے اسرائیلی فوجیوںکو نشانہ بنایا جب کہ بیت لاھیا میں ایک اسرائیلی فوجی افسر کو ہلاک کردیا گیا۔
القسام بریگیڈزنے ایک فوجی رپورٹ میں کہا کہ القسام مجاہدین نے غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں جبالیہ کیمپ کے مغرب میں ایک گھر کے اندر 9 فوجیوں پر مشتمل صیہونی فوج کو “ٹی بی جی” گولے سے نشانہ بنایا، جس سے اس کے ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے۔
اس نے غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیہ شہر کے مغرب میں ایک گوریلا ایکشن ڈیوائس کے ساتھ صیہونی فوجی بردار ٹرک کو نشانہ بنانے کا بھی اعلان کیا۔
بریگیڈز نے اتوار کو ایک فوجی رپورٹ میں کہا ہے کہ وہ شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ کے وسط میں العالمی کے علاقے میں ایک ڈیوائس سے ٹرک کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
ایک اور رپورٹ میں القسام بریگیڈز نے تصدیق کی ہے کہ اس کے کارکنوں نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے وسط میں ابو العیش اسٹریٹ پر ایک افسر کو ہلاک کیا۔
گزشتہ دو دنوں کے دوران القسام بریگیڈز نے تباہی اور نسل کشی کے باوجود شمالی غزہ میں قابض فوج کے خلاف مخصوص کارروائیوں کا کامیابی سے نفاذ کیا ہے۔