Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شمالی غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کا ایک اور سپاہی ہلاک، ہلاکتوں کی تعداد 860 تک جا پہنچی

مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں جاری تباہ کن جنگ کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے ایک اور فوجی کی ہلاکت ہو چکی ہے، جب کہ دیگر متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ اس تازہ ہلاکت کے ساتھ بنجمن نیتن یاھو کی قیادت میں جاری نسل کشی کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی سرکاری تعداد 860 ہو چکی ہے۔

قابض اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق پیر کے روز شمالی غزہ میں جاری جھڑپوں کے دوران 22 سالہ یوسف یہودا حیرک ہلاک ہوا۔ یہ سپاہی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے قریب واقع صہیونی بستی ’حاراشا‘ کا رہائشی تھا اور 401 ویں بکتر بند بریگیڈ کے تحت انجنیئرنگ بٹالین 601 میں تعینات تھا۔

فوج نے اس جھڑپ کی مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں جس میں یہ سپاہی ہلاک ہوا۔ صہیونی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کے مطابق اس واقعے میں دو مزید اسرائیلی سپاہی معمولی زخمی بھی ہوئے، تاہم واقعے کی تحقیقات تاحال جاری ہیں اور مزید معلومات منظر عام پر نہیں آئیں۔

دوسری طرف اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈز نے پیر کے روز اعلان کیا کہ ان کے مجاہدین نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا کے مغرب میں واقع عطاطرہ میں قابض اسرائیلی فوج کی تین بکتر بند گاڑیوں پر مشتمل یونٹ کو ایک پیچیدہ گھات لگا کر نشانہ بنایا۔

القسام کے بیان کے مطابق یہ کارروائی جمعہ 16 مئی کو انجام دی گئی، جس میں صہیونی فوجی قافلے کو ’شواظ‘ دھماکہ خیز آلات اور ’تاندوم‘ راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔ اس کے بعد مجاہدین نے ہلکے ہتھیاروں اور دستی بموں سے دوسرے صہیونی یونٹ پر حملہ کیا، جس میں کئی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

اس تازہ ہلاکت کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے سرکاری طور پر تسلیم کی گئی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 857 ہو گئی ہے، جن میں سے 415 فوجی 27 اکتوبر 2023ء کو غزہ پر زمینی حملے کے آغاز کے بعد مارے گئے۔ جبکہ 5891 صہیونی فوجی مختلف جھڑپوں اور حملوں میں زخمی ہو چکے ہیں، جن میں 2667 کا تعلق زمینی یلغار کے آغاز کے بعد کے عرصے سے ہے۔

اگرچہ یہ اعداد و شمار اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں، لیکن مختلف فلسطینی مزاحمتی گروہوں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیل اپنی حقیقی ہلاکتوں کو چھپا رہا ہے۔ کئی کامیاب کارروائیوں کے باوجود ان کی تفصیلات نہ تو میڈیا کو دی جاتی ہیں اور نہ ہی عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

قابض اسرائیل اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی جو بھی کوششیں کرے، لیکن مجاہدین کے عزم، قربانیوں اور صہیونی جارحیت کے خلاف ان کے ہمت و استقلال کی صدائیں پوری دنیا تک پہنچ رہی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan