Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شمالی غزہ کے واحد آرتھوپیڈک ڈاکٹرکو بھی قابض اسرائیلی فوج نے شہید کردیا

 

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) شمالی غزہ کی پٹی میں واحد آرتھوپیڈک ڈاکٹر کو قابض  اسرائیلی فون نے جان بوجھ کر ڈرون کے ذریعےبراہ راست حملہ کرکے شہید کردیا۔ دوسری طرف غزہ پر جاری نسل کشی کی جنگ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 44ہزار 835 ہو گئی ہے۔

ایک اسرائیلی اسنائپر نے شمالی غزہ کی پٹی میں واحد آرتھوپیڈک ڈاکٹر سعید جودہ کو شہید کیا جب کہ اسرائیل نے جان بوجھ کر شمالی غزہ کی پٹی میں طبی نظام اور اس کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے تاکہ وہاں زیادہ سے زیادہ قتل عام کیا جا سکے۔

شمالی غزہ کی پٹی کے العودہ ہسپتال نے اطلاع دی ہے کہ ڈاکٹر جودہ ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں ایک ڈرون کے ذریعے کیے گئےحملے میں شہید ہوگئے۔

وزارت صحت نے ڈاکٹر جودہ  کی شہادت کا اعلان اس وقت کیا گیا جب وہ کمال عدوان ہسپتال سے شمالی غزہ کی پٹی کے العودہ ہسپتال جا رہے تھے۔ وہاں انہیں کچھ کیسز کا علاج کرنا تھا۔ اس دوران اسرائیلی “کواڈ کاپٹر” ڈرون نے انہیں نشانہ بنایا  اور ڈرون کی مدد سے ان کے سرمیں گولی ماری گئی۔

وزارت صحت نے ایک پریس بیان میں نشاندہی کی کہ شہید ڈاکٹر جودہ دو ہفتے قبل زخمی ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیماروں اور زخمیوں کی خدمات اور علاج جاری رکھا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ شہید ڈاکٹر جودہ کے شہادت کے ساتھ ہی غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد صحت کے شعبے کے شہداء کی تعداد بڑھ کر 1,057 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت نے بین الاقوامی اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپنی اپیل ہے کہ وہ ہسپتالوں اور صحت کی ٹیموں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مدد کریں، کیونکہ وہ اپنا انسانی فریضہ پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے دنیا بھر کے صحت کے نظام کے تمام کارکنوں سے غزہ میں صحت کے کارکنوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی پر جاری نسل کشی کی جنگ میں 7 اکتوبر 2023ء سے مسلسل 433 ویں دن بڑھ کر شہداء کی تعداد44,835 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 106,356 افراد مختلف زخمی ہوئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں اور بے گھر ہونے والے افراد کے خلاف 3 نئے قتل عام کیے جس کے نتیجے میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ ان میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 30 شہداء کے جسد خاکی اور 99 زخمیوں کو لایا گیا ہے۔

وزارت صحت نے بتایاکہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد متاثرین موجود ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan