شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے منعقدہ عظیم الشان فلسطین کانفرنس کا انعقاد بھوجانی ہال سولجر بازار میں ہوا، جس میں ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی اور صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی نے خصوصی شرکت کی۔ کراچی کی مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے اکابرین نے بھی مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے اس کانفرنس میں بھرپور حصہ لیا، مرکزی سیکرٹری جنرل کی آمد پر کارکنان و ذمہ داران کی جانب سے استقبال بھی کیا گیا۔