Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کی سرپرستی میں درجنوں صہیونیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قبلۂ اول کی بےحرمتی کی اور اس کی مقدس فضاؤں میں تلمودی رسومات اداکیں اور اشتعال انگیز رقص کر کے امت مسلمہ کے دلوں کو چھلنی کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیل کی پشت پناہی میں درجنوں آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں اشتعال انگیز گشت کیا، جہاں انہوں نے تلمودی عبادات انجام دیں اور ایسی حرکات کیں جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید مجروح کرتی ہیں۔ ان حرکات کا مقصد نہ صرف مذہبی اشتعال انگیزی ہے بلکہ اس مقدس مقام کی شناخت مٹانے کی سوچی سمجھی سازش بھی ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ اور پرانے شہر کو ایک بار پھر فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا۔ صہیونی اہلکار دروازوں پر تعینات رہے، عبادت کے لیے آنے والے فلسطینیوں کو روک دیا گیا، ہراساں کرنے اور زبردستی واپس دھکیلنے کے مناظر ہر دروازے پر دیکھے گئے۔ عبادت گزاروں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر کے انہیں مسجد سے دور رکھا گیا، جبکہ صہیونی آبادکاروں کو کھلی چھوٹ دی گئی کہ وہ اس مقدس مقام کو اپنی گندگی سے آلودہ کرتے رہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan