Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شیخ عکرمہ صبری کی رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ کو آباد رکھنے کی اپیل

مقبوضہ بیت المقدس   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے رمضان کے مہینے میں فلسطینی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں حاضری کو یقینی بناتے ہوئے مقدس مقام کو آباد رکھیں۔

شیخ صبری نے کہا کہ “مسجد اقصیٰ کی حفاظت اور عبادت ایک عبادت اور مذہبی فریضہ ہے”۔

الشیخ صبری نے ہر قابل مسلمان سے مطالبہ کیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کی حمایت اور اس کی بابرکت حیثیت کی حفاظت کے لیے اس کا سفر کریں۔

رمضان کے مقدس مہینے کے پہلے جمعہ کو مسجد اقصیٰ کی طرف ایک عظیم الشان ہجوم کے ساتھ مارچ کرنے اور قابض ریاست کی پالیسیوں کے خلاف اور اس کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے اس کے صحن کے دفاع کے لیے وسیع پیمانے پر حاضری کی اپیل کی گئی ہے۔

ان اپیلوں میں کہا گیا ہے کہ آج جمعہ کے روز اور آنے والے دنوں اور رمضان کے مقدس مہینے کے دوران قابض حکام اور آبادکاری گروپوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کسی بھی منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے فلسطینی مسلمان مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کریں۔

انہوں نے فلسطینی کاز اور اس کے اسلامی مقدسات کو خطرے میں ڈالنے والے خطرناک حالات کی روشنی میں مسجد اقصیٰ کی پاسداری اور اس کی حفاظت کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر وہ شخص جو مسجد اقصیٰ تک پہنچ سکتا ہے، اس کے مبارک صحنوں میں مستقل موجودگی کے علاوہ اسے قابض ریاست کی خلاف ورزیوں اور آباد کاروں کے عزائم کو پسپا کرنے کے لیے قبلہ اول میں موجود رہنا چاہیے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan