Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سول ڈیفنس کا غزہ میں انسانی بحران پر فوری اقدام کا مطالبہ

غزہ(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) سول ڈیفنس نے بین الاقوامی برادری، اس کے انسانی ہمدردی کے اداروں، اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سے فوری طور پر مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس کے عملے کو شمالی غزہ میں انسانی ہمدردی کے فرائض انجام دینے کے لیے رسائی دی جا سکے۔

سول ڈیفنس نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے عملے کو شمالی غزہ کی پٹی کے علاقوں میں جاری اسرائیلی جارحیت کی وجہ سےمسلسل نویں روز بھی رسائی سے روکا گیا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ وہاں کے ہزاروں شہری انسانی اور طبی امداد سے محروم ہیں۔

سول ڈیفنس نے زور دیا کہ وہ باقی ماندہ فائر، ریسکیو اور ایمبولینس گاڑیوں کو کام پر واپس آنے دیں جو کہ اب بھی شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیہ قبرستان کے قریب قابض اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ میں مدد کے لیے جانے والے کسی بھی شخص کو گولی ماردی جاتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan