Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شامی مذاکراتی کانفرنس میں شام سے اسرائیل کے فوری انخلاء کا مطالبہ

دمشق  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) شام کی قومی مذاکراتی کانفرنس نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں اس نے مقبوضہ شامی علاقوں سے قابض اسرائیل کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔ کانفرنس نے شام کےاتحاد پر زور دیا اور اسے تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کردیا۔

کانفرنس نے ہتھیاروں کو ریاست تک محدود کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کسی بھی مسلح گروپ کو سرکاری فریم ورک سے باہر قانون سے باہر قرار دیاہے۔

انتظامی کمیٹی کے رکن ہدا العطاسی کی جانب سے پڑھے گئے اعلامیے میں شرکاء نے شام کی سرزمین میں اسرائیلی دراندازی کی مذمت اور اسرائیلی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت اور خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔

اس موقعے پر صدر احمد الشرع کی موجودگی میں دمشق کے صدارتی عوامی محل میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں شام کے اندر اسرائیلی حرکات کی مذمت کرتے ہوئے اپنی افواج کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا گیا۔

قابض اسرائیل نے اپنی فوج کو شام کے اندر اقوام متحدہ کے زیر نگرانی غیر فوجی زون میں منتقل کر دیا تھا، جب کہ نیتن یاہو نے گذشتہ اتوار کو اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک جنوبی شام میں ھیۃ تحریر الشام یا نئی شامی اتھارٹی کے ساتھ منسلک کسی بھی دوسری فورسز کی موجودگی کی اجازت نہیں دے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan