Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شہید کی فضیلت بیان کرنے پرالشیخ عکرمہ صبری پر فرد جرم عاید

مقبوضہ بیت المقدس   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے امام اور ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ عکرمہ صبری پر 2022ء میں ایک تعزیتی تقریب کے دوران اسلام میں شہادت کے مقام ومرتبے اور شہید کی فضیلت  بیان کرنے پر فرد جرم عاید کی ہے۔

قابض پولیس کی طرف سے عدالت میں پیش کی گئی فرد جرم کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ الشیخ عکرمہ صبری نے 2022ء میں جنین میں اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہونے والے عدی التمیمی اور رعد حازم کی شہادت کے حوالے سے منعقدہ ایک تعزیتی تقریب کے دوران دونوں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

الجزیرہ نیٹ کے مطابق الشیخ عکرمہ صبری کے وکیل ایڈووکیٹ خالد زبارقہ نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے الشیخ صبری کےاسلام میں شہید کے مقام اور مرتبے سے متعلق گفتگو کو” فرد جرم میں شامل کیا ہے‘‘۔

انہوں نےکہا کہ اسرائیلی استغاثہ نے کہا ہےکہ الشیخ عکرمہ صبری کے الفاظ “دہشت گردی کی حمایت کرنے” کے مترادف ہیں۔ پولیس نے “مجسٹریٹ کی عدالت” سے 86 سالہ بزرگ عالم دین پر فردجرم عاید کرنے کی سفارش کی جس کے بعد عدالت نے ان پر فرد جرم عاید کی ہے۔

فرد جرم تبصرہ کرتے ہوئے وکیل خالد زبارقہ نےکہا کہ شدت پسند یہودی گروہ برسوں سے اور الشیخ عکرمہ صبری کو مجرم بنانے کی اپنی تمام تر طاقت استعمال کررہے ہیں۔ یہ صرف ایک سیاسی چال ہے۔ کیونکہ یہ گروہ اسلامی مذہبی بیانیے سے نفرت کرتے ہیں۔ دوسری طرف انتہا پسند یہودی شرپسندوں کو مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی کھلی چھٹی حاصل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan