غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے علاقے مواصی میں بے گھر افراد کے خیموں میں شدید سردی کے باعث ایک شیر خوار بچی اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث گرم کپڑوں سے محرومی کی وجہ سے دم توڑ گئی۔
ناصر میڈیکل ہسپتال کے طبی ذرائع نے بتایا کہ شیر خوار بچی صبح کے وقت اس خیمے کے اندر جہاں وہ اپنے خاندان کے ساتھ تھی شدید سردی کے باعث دم توڑ گئی۔
گذشتہ جمعہ کو بیس دن کی بچی عائشہ القصص شدید سردی کی وجہ سے شہید ہو گئی تھی۔
دو نوزائیدہ بچیاں سیلا اور عائشہ بھی شدید سردی کے باعث نمونیہ کا شکار ہونے کےبعد جام شہادت نوش کرگئیں۔
غزہ کی پٹی کی 2.2 ملین کی آبادی میں سے تقریباً 20 لاکھ بے گھر افراد بنیادی ضروریات زندگی، پانی اور خوراک کی شدید قلت میں انتہائی مشکل انسانی حالات میں زندگی گذار رہے ہیں۔ غزہ کی پٹی پر آنے والے موسمی دباؤ کے دوران بچے اور بڑے اپنے جسموں کو گرم کرنے اور گرم کپڑوں سے قاصر ہیں۔ لوگ کپڑے یا نایلاون سے بنے بوسیدہ خیموں میں رہتے ہیں۔