غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے شام کے خلاف بار بار اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے قابض دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے شام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔
اسرائیلی چینل 12 کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نےبدھ کو صبح سویرے اعلان کیا کہ جنوبی شام کو تین اہم علاقوں میں “نئی حکومت کو اپنے کنٹرول کو مضبوط کرنے سے روکنے اور سرحدوں سے لے کر دارالحکومت دمشق تک متعدد تین اہم مقامات پر بمباری کی گئی ہے۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ قابض اسرائیلی طرز عمل علاقائی سلامتی کے لیے حقیقی خطرہ ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ شام کے خلاف جاری جارحیت “پورے علاقے میں قابض حکام کے توسیع پسندانہ رویے کو بے نقاب کرتی ہے”۔
قابض اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے بدھ کی صبح انکشاف کیا ہے قابض اسرائیلی فوج نے جنوب مغربی شام میں مقبوضہ کوہ الشیخ کی چوٹی پر دو فوجی پوزیشنیں قائم کیں۔
ریڈیو سٹیشن نے کہاکہ “ہم غیر معینہ مدت تک شام کے جبل الشیخ کو نہیں چھوڑیں گے۔ اس کے برعکس پہاڑ کی چوٹی پر اسرائیلی فوج کی دو پوزیشنیں قائم کی گئی ہیں۔”
اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت اس کی فوج کے زیر قبضہ علاقہ شام سے حزب اللہ کو ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی جگہ ہے۔ ریڈیو رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی جنوبی شام میں 15 کلو میٹر چوڑا سکیورٹی زون برقرار رکھتے ہیں۔