دمشق (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) شام کے سرکاری میڈیا نے ہفتے کے روز حلب اور ادلب کے دیہی علاقوں پر اسرائیلی حملے کی اطلاع دی جس میں فوجی زخمی ہوئے اور مادی نقصان ہوا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ’سانا‘ نے بتایا، “نصف شب کے بعد اسرائیلی فوج نے جنوب مشرقی حلب کی سمت سے فضائی جارحیت شروع کی جس میں حلب اور ادلب کے دیہی علاقوں میں کئی مقامات نشانہ بنے”۔
رپورٹ میں مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر مزید کہا گیا کہ حملے کے نتیجے میں “متعدد فوجی زخمی ہوئے اور کچھ مادی نقصان ہوا”۔
برطانیہ میں قائم جنگی نگران ادارے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ حملوں میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
رصدگاہ نے یہ بھی کہا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ارکان اور تہران کے حامی گروہ اس علاقے میں مقیم تھے۔