دمشق (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) شام میں آج منگل کی صبح دارالحکومت دمشق میں صہیونی فوج کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں کم سے کم تین افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
شام کے سرکاری میڈیا نے منگل کی صبح شام کے دارالحکومت دمشق پر اسرائیلی حملے میں ایک ٹی وی براڈکاسٹر سمیت تین شہریوں کی شہادت اور 9 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
دوسری طرف شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اعلان کیا کہ دمشق اور اس کے اطراف پر اسرائیلی بمباری کے دوران اس کی ایک براڈکاسٹر جاں بحق ہوگئی ہے۔
شام میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی جنرل کارپوریشن نے کہا کہ ا دارالحکومت دمشق کے خلاف غدار اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں معزز براڈکاسٹر صفاء احمد شہید ہوگئی ہیں۔
شامی خبر رساں ایجنسی ’سانا‘ نے منگل کے روز اطلاع دی ہے کہ شامی فضائی دفاع نے دمشق کے آس پاس میں “دشمن کے اہداف” کو لگاتار تین بار نشانہ بنایا۔
ایجنسی نے فوری خبروں میں کہا کہ “ہماری فضائی دفاعی افواج نے دمشق کے آس پاس کے دشمنوں کے اہداف کا جواب دیا”۔ یہ جوابی کارروائی اسی فارمولے کو استعمال کرتے ہوئےکی گئی جو عام طور پر شامی علاقوں کو اسرائیلی حملوں کے وقت استعمال کی جاتی ہے‘‘۔