Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

الشیخ عکرمہ صبری کا فلسطینیوں سے مسجد اقصیٰ کے لیے رخت سفر باندھنے کی اپیل

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مسجد اقصیٰ کے مبلغ الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی مسلمانوں سے مسجد اقصیٰ کا سفر کرنے اور رمضان کے مقدس مہینے کے آخری عشرے کے ایام اس میں میں گزارنے اور عبادت کی اپیل کی ہے۔

الشیخ صبری نے کہا کہ مسجد اقصیٰ نمازیوں کو خوش آمدید کہتی ہے، لیکن قابض اسرائیل نے ہمارے لوگوں کی اکثریت کو مسجد اقصیٰ میں عبادت میں شرکت سے روک دیا ہے۔

بیت المقدس میں رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی یاد میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آخٰری عشرے میں قبلہ اول میں وقت گذاریں۔

ذرائع نے تصدیق کی کہ مقدس مہینے کے آخری دس دنوں کے دوران مسجد کو نمازیوں کے لیے 24 گھنٹے کھلا رکھا جانا تھا مگر قابض صہیونی حکام فلسطینیوں قبلہ اول میں آنے سے روک کر سنگین جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ قابض حکام نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ سے قبل جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اعتکاف پر پابندی عائد کر دی تھی اور مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ علاقوں سے فلسطینیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan