غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اس کا ایک ملازم اور اس کے خاندان کے افراد اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے۔
تنظیم نے “یکم اپریل کی صبح ایک فضائی حملے میں ہمارے ساتھی حسام الولو کی شہادت پر صدمے اور دکھ کا اظہار کیا۔”
انہوں نے مزید کہاکہ “ہمارا ساتھی حسام سینکڑوں دیگر افراد کے ساتھ غزہ کی پٹی میں اس وقت شہید ہوگیا گیا تھا جب اسرائیلی فوج نے 18 مارچ کو دوبارہ حملے شروع کیے تھے”۔
حسام لولو کی شہادت پر تنظیم کی طرف سے سوگ کا اعلان کیا گیا۔ اس جارحیت میں ان کی اہلیہ اور بیٹی بھی شہید ہوگئی تھیں۔
اس نے وضاحت کی کہ MSF کا 58 سالہ گارڈ اپنی اہلیہ کے ساتھ شہید ہوگیا۔ اسے اس وقت شہید کیا گیا جب وہ وسطی غزہ میں دیر ابلح میں ایمرجنسی کیئر یونٹ میں کام کررہا تھا۔
ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے لولو کی لگن، عاجزی، اور اپنے اردگرد کے لوگوں کے لیے حقیقی دیکھ بھال” کی تعریف کی، اور مزید کہا کہ ان کے پسماندگان میں دو بیٹے شامل ہیں۔
تنظیم نے “اس کے قتل کی شدید مذمت کی اور اس خونریزی کو روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے” فوری طور پر جنگ بندی اور شہریوں کے تحفظ کی طرف واپسی کا مطالبہ کیا۔