Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج کی خان یونس میں آغا خاندان کے گھر پر بمباری میں 8 فلسطینی شہید

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس میں آغا خاندان کے گھر پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں آٹھ شہری شہید ہوگئے۔

مقامی ذرائع نے تصدیق کی کہ قابض فوج کے جنگی طیاروں نے خان یونس میں الآغا خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں 8 افراد شہید اور لاپتہ ہو گئے۔ بمباری میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

شہداء میں محمد نائل خلیل الآغا، محمد باسم شکری الآغا، عبادہ جہاد شکری الآغا، خدیجہ جہاد شکری الآغا، افنان جہاد شکری الآغا، بسمہ محمد باسم الآغا ، ابو حمد المعثم المحمود اور محمد بن حمد المعروف محمود المعروف کے ناموں سے کی گئی ہے۔

طبی ذرائع کے مطابق پیر کی صبح سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی فضائی حملوں میں 45 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

قابض اسرائیلی فوج منظم طریقے سے غزہ کی پٹی میں آباد مکانات کو نشانہ بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ یہ پالیسی ایک فوجی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ شہری ہلاکتوں کا ریکارڈ قائم کرنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan