Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل کی ” بھوک کی جنگ ” غزہ کے بچوں اور بزرگوں کو نگلنے لگی، یورومیڈ کی عالمی ضمیر پر دستک

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والی تنظیم “یورومیڈیٹیرین ہیومن رائٹس مانیٹر” نے ایک ہولناک انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض اسرائیل غزہ میں نہ صرف بم برسا رہا ہے، بلکہ بھوک کو بھی جنگی ہتھیار بنا کر لاکھوں فلسطینیوں کو اجتماعی ہلاکت کی جانب دھکیل رہا ہے۔

ادارے نے اپنی تازہ رپورٹ میں واضح کیا کہ اسرائیلی حملے، محاصرہ اور امدادی اشیاء کی دانستہ بندش نے غزہ کو قحط کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ اگر عالمی برادری نے اب بھی خاموشی اختیار کی تو یہاں ہونے والی تباہی تاریخ کی بدترین انسانی المیوں میں شمار ہوگی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اکتوبر 2023 سے قابض اسرائیل جس بےرحمی سے خوراک، دوا، پانی اور دیگر بنیادی ضروریات روک رہا ہے، وہ کسی فوجی کارروائی نہیں بلکہ ایک دانستہ اور منظم نسل کشی کی صورت اختیار کر چکی ہے۔

یورومیڈیٹیرین نے خبردار کیا کہ اس ظالمانہ محاصرے کے باعث بچوں کے پیٹ بھوکے، بزرگ بیماریوں سے بلکتے اور مائیں بےبسی کی تصویر بنی بیٹھی ہیں۔ غزہ کے باسیوں کو ہر لمحہ بھوک، پیاس اور بمباری کا سامنا ہے۔

تنظیم کا کہنا تھا کہ دنیا کی آنکھوں کے سامنے دو ملین سے زائد فلسطینی آہستہ آہستہ موت کی طرف دھکیلے جا رہے ہیں۔ عالمی طاقتوں کی خاموشی ان کے بنیادی انسانی حقوق زندگی، صحت، خوراک اور تحفظ کی صریح نفی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر اسرائیل کو عام شہریوں کو فاقہ کشی پر مجبور کرنے جیسے ہولناک جرائم پر سزا نہ دی گئی، تو یہ عالمی قانونی نظام کو منہ چڑھانے کے مترادف ہو گا۔

یورومتوسطی نے تمام اقوام سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فوری اقدام کریں اور اس نسل کشی کو روکنے کے لیے اپنی اخلاقی، سیاسی اور قانونی ذمہ داری پوری کریں۔

قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 71 روز سے غزہ پر آہنی شکنجہ کس رکھا ہے۔ خوراک، ادویات اور پانی جیسی بنیادی اشیاء کی ترسیل پر مکمل پابندی ہے۔ 18 مارچ کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد سے اب تک مسلسل 56 دنوں سے اسرائیلی بمباری جاری ہے، جو ہر روز سینکڑوں زندگیاں نگل رہی ہے۔

غزہ کے عوام اس وقت شدید بھوک کے عذاب سے گزر رہے ہیں۔ تمام مرکزی بیکریاں 41 دن سے بند ہیں، اور پینے کا پانی ختم ہو چکا ہے۔ انسانیت دم توڑ رہی ہے، لیکن دنیا تماشائی بنی ہوئی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیتذرائع ابلاغ اور طبی عملے کے مطابق صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 40 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں کئی بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan