نیویارک (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیل کے ایران پر جارحیت کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس ایران کی درخواست پر بلایا گیا ہے، جس میں موجودہ جنگی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
، ایران کو سلامتی کونسل میں پاکستان، روس اور چین کی حمایت حاصل ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدہ حالات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ادھر یورپی وزرائے خارجہ نے ایران سے جوہری مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کل جنیوا میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے بعد ماہرین کی سطح پر اسٹرکچرڈ ڈائیلاگ بھی ہوں گے۔ امریکہ نے بھی اس ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔