Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صیہونی بلوائیوں کے رام اللہ میں فلسطینیوں پر حملے، زرعی املاک نذر آتش

رام اللہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال میں واقع قصبے سنجیل پر یہودی شرپسندآباد کاروں کے حملے میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے، اس دوران یہودی بلوائیوں نے تین زرعی تنصیبات کو آگ لگا دی گئی۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سنجیل میں یہودی آباد کاروں کے حملوں کے نتیجے میں آٹھ شہری زخمی ہوئے جن میں سے ایک کو سر میں گولی ماری گئی۔ اس کی صحت کی حالت کا علم نہیں ہے کیونکہ قابض فوج شہری دفاع اور ایمبولینس کے عملے کو زخمیوں کو لے جانے اور آباد کاروں کی طرف سے لگائی گئی آگ بجھانے کے لیے علاقے تک پہنچنے سے روک رہی ہیں۔

درجنوں آباد کاروں نے بڑی تعداد میں سنجیل قصبے پر حملہ کیا، چار پہیوں والی گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے تین زرعی تنصیبات کو جلا دیا۔

اس حملے میں خیربہ التل کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا، وہی علاقہ جسے آباد کاروں نے تین دن پہلے نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے وائل باسم محمد غفاری کو قتل کیا، دوسروں کو زخمی کیا، پانچ زرعی مراکز کو جلا دیا اور درجنوں بھیڑیں چرا لیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan