Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی نئی سازش، عالم اسلام قبلہ اول کے دفاع میں حرکت میں آئے:حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت”حماس “نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ قابض اسرائیل کے انتہاپسند یہودیوں اور نام نہاد “ہیكل” تنظیموں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں اجتماعی طور پر اعلانیہ سجدہ کرنے اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں، نہ صرف انتہائی خطرناک جارحیت کی علامت ہیں بلکہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کو یہودیانے کی ایک مذموم کوشش ہے۔ یہ سب کچھ ایک مذہبی جنگ کے تسلسل میں کیا جا رہا ہے، جس کا ہدف فلسطینیوں کی روح، ان کا ایمان اور ان کا قبلۂ اول ہے۔

حماس نے اپنے جاری کردہ بیان میں ان اشتعال انگیز اقدامات کے سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض اسرائیل اور اس کے انتہاپسند غاصب آباد کاروں کی یہ کارروائیاں نہ تو مسجد اقصیٰ کی اسلامی شناخت کو مٹا سکتی ہیں نہ ہی ان کی موجودگی کو کسی بھی صورت میں جائز قرار دیا جا سکتا ہے۔ ان کی یہ ہٹ دھرمی، ان کا غرور اور جبر، سچ کو بدل نہیں سکتا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی اس بے حرمتی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ یہ سراسر ایک اشتعال انگیزی ہے اور امت مسلمہ کے لیے ایک کھلا چیلنج ہے۔ افسوس کہ پوری امت کا ردعمل ابھی تک اس سطح پر نہیں پہنچ سکا جو القدس اور اس کی حرمت کے تحفظ کے لیے درکار ہے۔

حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے، بیت المقدس اور اندرونِ فلسطین کے بہادر عوام کو آواز دی ہے کہ وہ دشمن کے ان سازشوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوں۔ اسی کے ساتھ عرب اور مسلم دنیا کی قیادت اور عوام کو بھی فوری حرکت میں آنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ وہ مسجد اقصیٰ کے دفاع میں اپنا کردار ادا کریں۔ حماس نے زور دیا ہے کہ ہمیں ہر ممکن ذریعہ اختیار کر کے ان صہیونی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا، ورنہ تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan