راولپنڈی (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس نے ’فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی مذمت کی۔
جنرل ہیڈکوارٹرز، راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جمعے کو منعقد ہونے والی 268 ویں کور کمانڈرز کانفرنس نے ’فلسطین کے عوام کی واضح سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔‘