Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں امریکی اور مغربی حمایت سے جاری نسل کشی کا 330 واں روز

غزہ –  فلسطین فائونڈیشن پاکستان  غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج، اکتیس اگست ہفتے کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 330 واں روز ہے۔

قابض فوج نے آج غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں، جن میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوں نے آج ہفتے کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری کی، جس میں گھروں، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں، اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس بمباری کے نتیجے میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر قابض فوج کے چھاپوں کے نتیجے میں آج صبح سے اب تک 41 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

تفصیلات:

  • رات کے اوقات میں اسرائیلی فضائی اور توپ خانے کی بمباری نے غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع نصیرات کیمپ کو نشانہ بنایا، جس میں مجموعی طور پر 41 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
  • آج صبح سویرے، توپ خانے کی بھاری گولہ باری میں نصیرات کیمپ کے مغرب میں ابو یوسف خاندان کے مکان کو نشانہ بنایا گیا، جس میں بے گھر افراد، غیر ملکی کام کرنے والے عملے کے کچھ کارکن، اور ’انروا‘ کے امدادی کارکن شہید اور زخمی ہوگئے۔
  • سول ڈیفنس نے اعلان کیا کہ اس کے عملے نے نصیرات کیمپ کے مغرب میں واقع حمد الحسنات مسجد کے قریب اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے تین فلسطینیوں کے جسد خاکی ملبے کے نیچے سے نکالے۔
  • غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر کے جنوب میں واقع العصر خاندان کے ایک گھر پر اسرائیلی بمباری میں ہفتے کی صبح چار شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
  • شہری دفاع اور طبی خدمات کے عملے نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ میں “نصر” خاندان کے رہائشی اپارٹمنٹ پر اسرائیلی بمباری کے بعد ملبے کے نیچے سے ایک شہید اور متعدد زخمیوں کو نکالا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan