Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صیہونی حکومت کی فلسطینیوں کے خلاف جارحیت جاری ہے

غرب اردن (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )غرب اردن کے شمال میں واقع نابلس کے جنوب میں بیتا علاقے پر صیہونی جارحیت میں تیس فلسطینی زخمی ہو گئے۔

غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غرب اردن کے شمال میں واقع نابلس کے جنوب میں بیتا علاقے پر حملہ کر دیا جہاں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی جوانوں میں شدید جھڑپ ہوئی اور صیہونی فوجیوں نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیس فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔

غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غرب اردن میں واقع جنین کے مغرب میں زبوبا اور قلقیلیہ کے مشرق میں واقع کفرقدوم کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا اور ان علاقوں میں بھی صیہونی فوجیوں اور فلسطینی جوانوں میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔

دریں اثنا فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے صیہونی فوجی کماںڈروں ںے ایک بار پھر فلسطینیوں کا قتل عام کرنے کے لئے صیہونی آباد کاروں کو مسلح کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

صیہونی آباد کار آئے دن مسلمانوں کے قبلہ اول کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں اور مسلمانوں کی اس مسجد کی بے حرمتی کرتے رہتے ہیں۔ یہ سب صیہونی فوجیوں کی حمایت و مدد سے کیا جاتا ہے اور فلسطینیوں کی جانب سے مزاحمت کئے جانے پر انھیں براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے۔

دوسری جانب مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو جلا وطن کرنے اور ان کی زمین و جائداد پر غاصبانہ قبضہ کرنے کی صیہونی حکومت کی کاروائی غیر قانونی اور جارحارحانہ ہے۔ شیخ عکرمہ صبری نے تاکید کی ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت نے جس قسم کا جارحانہ رویہ اختیار کر رکھا ہے اس کی دنیا میں کہیں کوئی مثال نہیں ملتی۔

فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری اور ان مکانات کی تعمیر کی اجازت نہ دینا اور یہ ہی نہیں بلکہ بیت المقدس کو یہودیوں کا شہر بنانے کی سازش کے تحت صیہونی بستیوں کی تعمیر صرف بیت المقدس کا فلسطینی و اسلامی تشخص ختم کرنے کی ایک سازش ہے۔

ادھر فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے تاکید کی ہے کہ فلسطینی عوام مسجد الاقصی کے بارے میں صیہونی فوجیوں اور صیہونی انتہا پسندوں کی جارحیت کے مقابلے میں خاموش نہیں رہ سکتے اور وہ مسلمانوں کے اس مقدس مقام کے دفاع کا فریضہ پورا کرنے کے اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan