صیہونی قابض فوج نے آج جمعرات کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے وسط میں واقع رام اللہ شہر میں رام اللہ التحتا کے محلے میں اسیر اسلام فروخ کے خاندان کے گھر کو دھماکے سے اڑا دیا۔
تفصیلات کے مطابق نومبر 2022 میں بیت المقدس میں دوہرا بم حملہ کرنے والے قیدی اسلام فروخ کے گھر کو مسمار کرنے کی تیاری میں قابض فوج نے بلڈوزر اور فوجی گاڑیوں کے ہمراہ رام اللہ التحتا پر دھاوا بول دیا۔
یاد رہےکہ ایک سال قبل نومبر میں فلسطینی شہری اسلام فروخ کے حملےمیں دو آباد کاروں جھنم واصل ہوگئے تھے۔اسلام فروخ کےمکان کی مسماری کے آپریشن کے وقت اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی۔ قابض فوجیوں نے تشدد کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین نےبتایا کہ فلسطینی نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ انہوں نے شہریوں پر براہ راست گولیاں چلائیں۔
چھاپے کے دوران قابض فوجیوں کی جانب سے دو صحافیوں سمیت 16 فلسطینی زندہ اور ربڑ کی دھاتی گولیوں سے زخمی ہوئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوجیوں نے رام اللہ شہر میں تصادم اور تصادم کی کوریج کے دوران صحافیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عرب ٹی وی کے کیمرہ مین کے ساتھی صحافی ربیع المنیر پیٹ میں ربڑ کی گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔