نابلس -[ مرکزاطلاعات فلسطین فاونڈیشن] غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں کل اتوار کو یہودی آباد کاروں نے مشرقی قصبے لبن میں زرعی اراضی کے بڑے رقبے کو نذر آتش کر دیا۔
لبن الشرقیہ ولیج کونسل کے سربراہ یعقوب عویس نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے وادی اللبن میں ایلی اور معالے لبونہ کی بستیوں کے درمیان دو ملحقہ مقامات کو آگ لگا دی۔
انہوں نے وضاحت کی کہ گرم موسم نے آگ کو بڑے علاقوں میں پھیلانے میں مدد کی جس کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر کھیتوں میں کھڑی فصلیں ،گندم کی فصل اور زیتون کے درخت جل کر راکھ ہوگئے۔ فلسطینی شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ 100 دونم کے لگ بھگ رقبے پر پھیلے زیتون کے باغات اورفصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔